ٹیکسوں کی ادائیگیوں کیلیے ایف بی آر کا نیا ’’ای پیمنٹ 2.0‘‘ سسٹم متعارف

ٹیکسوں کی ادائیگیوں کیلیے ایف بی آر کا نیا ’’ای پیمنٹ 2.0‘‘ سسٹم متعارف

ویب ڈیسک:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکسوں کی ادائیگی کے لیے نیا مربوط سسٹم "ePayment 2.0" متعارف کروا دیا ہے۔

 ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق، اس سسٹم کے ذریعے ود ہولڈنگ ٹیکس، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگیوں کو یکجا کیا گیا ہے، اور یہ سسٹم IRIS 2.0 پورٹل میں دستیاب ہے۔یہ اقدام حکومت پاکستان کے وژن کے مطابق ٹیکس کے نظام کو جدید بنانے کی سمت میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ نئے سسٹم کی بدولت صارفین کو انٹرنیٹ بینکنگ، اے ٹی ایم، اور موبائل بینکنگ کے ذریعے آسانی سے آن لائن ادائیگی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کو ePayment 2.0 کے ذریعے ایک یوزر فرینڈلی اور جامع انٹرفیس فراہم کیا ہے۔ ادائیگی مکمل ہونے پر تصدیق شدہ کمپیوٹرائزڈ پیمنٹ رسید (سی پی آر) ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے جاری کی جائے گی۔ایف بی آر نے اس سسٹم کو "انقلابی جدت" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے متعدد لاگ اِنز اور مختلف پلیٹ فارمز کو تبدیل کرنے کی ضرورت ختم ہو گئی ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے اس قدم کا مقصد ایک ڈیجیٹل اور مؤثر ٹیکس ایڈمنسٹریشن کے قیام کی جانب اہم قدم اٹھانا ہے تاکہ ٹیکس دہندگان کو مزید سہولت فراہم کی جا سکے۔