ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھا گئیں۔
حال ہی میں شیئر کی گئی ان کی نئی تصاویر انسٹاگرام پر مداحوں کی بھرپور توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔اداکارہ کی دلکش تصاویر نہ صرف مداحوں کو بے حد پسند آئیں بلکہ کمنٹ سیکشن میں ان کے انداز اور اسٹائل کی بھی کھل کر تعریف کی جارہی ہے۔ صارفین نے انہیں "خوبصورت"، "حسین" اور "پیاری" جیسے الفاظ سے نوازا۔ہانیہ عامر کی ان تصاویر کو مداحوں کی جانب سے اب تک ایک لاکھ سے زائد مرتبہ لائک کیا جاچکا ہے، جو ان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔