ہانیہ عامر کی دوست کی مایوں میں شرکت، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ہانیہ عامر کی دوست کی مایوں میں شرکت، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کی اپنی قریبی دوست کی مایوں کی تقریب میں شرکت کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

 ہانیہ نے اس تقریب میں روایتی اور دلکش انداز اپنایا اور آف وائٹ ریشمی لباس میں نظر آئیں، جس پر رنگین اور خوبصورت کڑھائی کی گئی تھی، جو ان کی شخصیت پر خوب جچ رہا تھا۔اداکارہ نے اس ایونٹ میں اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور انہیں سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا، جہاں ان تصاویر میں ہانیہ کا خوش گوار موڈ اور خوبصورت انداز دیکھنے والوں کو بے حد پسند آیا۔مایوں کی تقریب میں ہانیہ کا روایتی انداز، مسکراہٹ اور دوستانہ مزاج سب کو بھا گیا، اور تصاویر پر ہزاروں مداحوں نے کمنٹس کیے ہیں۔ واضح رہے کہ ہانیہ کے انسٹاگرام فینز کی تعداد 18.1 ملین سے زائد ہے، جو نہ صرف ان کی خوبصورتی بلکہ ان کی شاندار اداکاری کے بھی مداح ہیں۔