ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بڑی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر برازیل میں اسکائی ڈائیونگ کے دوران موت کے منہ میں چلی گئیں۔ تاہم، یہ دعویٰ مکمل طور پر غلط اور جھوٹا ہے۔
یہ ویڈیو 12 مئی کو ایک بھارتی صارف کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی، جس میں ایک خاتون اسکائی ڈائیونگ کے دوران بظاہر بیلٹ ٹوٹنے کی صورت میں کھائی میں گرنے کی ایک منظر دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ خاتون ہانیہ عامر ہیں جن کی حادثاتی موت ہو گئی ہے۔اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر 8 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے اور صارفین کی بڑی تعداد اسے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کر رہی ہے، جس سے غلط فہمی پھیل رہی ہے۔
تاہم، جیو فیکٹ چیک نے ویڈیو کے کلیدی فریمز کا تجزیہ کیا اور پتہ چلا کہ یہ ویڈیو کسی حادثے کی نہیں بلکہ ایک کرتب کی ہے۔ اصل میں یہ ویڈیو برازیلین اطالوی ایتھلیٹ اور کانٹینٹ کری ایٹر لوئیزا فیراری نے 21 اپریل کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی۔ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نہیں ہیں اور ان کے حوالے سے پھیلایا گیا دعویٰ سراسر غلط ہے۔
اہم: سوشل میڈیا پر چلنے والی کسی بھی خبر یا ویڈیو کی تصدیق ضروری ہے تاکہ غلط معلومات پھیلنے سے روکا جا سکے۔ ہانیہ عامر کی طرف سے بھی اس حوالے سے کوئی تشویشناک اطلاع موصول نہیں ہوئی۔