پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے عید کے موقع پر ساڑھی میں تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو فوراً موضوع بحث بن گئیں۔
صارفین نے ملا جلا ردعمل ظاہر کیا، کچھ نے شدید تنقید کی جبکہ مداحوں نے انہیں خوب سراہا۔ناقدین نے ہانیہ عامر کو مشورہ دیا کہ بطور مسلمان پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے پر توجہ دیں۔مداحوں نے انہیں اپنا چاند قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ہماری عید تو اب ہوئی ہے"۔