لاہور: گھرکی ہسپتال کے قریب سلنڈر دھماکہ، اہل علاقہ خوفزدہ

لاہور: گھرکی ہسپتال کے قریب سلنڈر دھماکہ، اہل علاقہ خوفزدہ

شہر کے گھرکی ہسپتال کے قریب ایک خطرناک دھماکہ ہوا جو گیس سلنڈر بھرنے والی ٹینکی پھٹنے کے باعث پیش آیا۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق، دھماکے کی وجہ بجلی کی بندش تھی۔ دکاندار نے ٹینکی کا سوئچ بند کرنا بھول گیا، جس کے بعد جب بجلی بحال ہوئی تو لوہے کی ٹینکی میں زیادہ ہوا بھر گئی اور یہ پھٹ گئی۔ دھماکے کی آواز سن کر اہل علاقہ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے سے قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو کلیئر قرار دیا اور صورتحال کو کنٹرول میں لے لیا۔یہ واقعہ مقامی انتظامیہ کے لیے ایک وارننگ بھی ہے کہ گیس سلنڈر اور ٹینک بھرنے کے دوران حفاظتی اقدامات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔