اسلام آباد: علی پور میں گیس سلنڈر دھماکہ، دو خواتین جاں بحق، دو زخمی

اسلام آباد: علی پور میں گیس سلنڈر دھماکہ، دو خواتین جاں بحق، دو زخمی

اسلام آباد کے علاقے تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں واقع علی پور میں ایک گھر میں افسوسناک گیس سلنڈر دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ دھماکہ گیس لیکج کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والی خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جن کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی۔زخمیوں میں فیصل مبارک اور ان کی کمسن بیٹی عائزہ فیصل شامل ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد ریسکیو اور پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔