بلاول بھٹو زرداری کی ثمینہ خالد گھرکی سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر گفتگو

بلاول بھٹو زرداری کی ثمینہ خالد گھرکی سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر گفتگو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پارٹی امور اور تنظیمی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی خواتین ونگ وسطی پنجاب کی سرگرمیوں اور سیاسی روابط کے حوالے سے بھی اہم امور زیرِ غور آئے۔واضح رہے کہ ثمینہ خالد گھرکی 2002 اور 2008 میں لاہور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہو چکی ہیں اور وفاقی کابینہ میں ماحولیات، سماجی بہبود و خصوصی تعلیم، اور قومی ثقافتی ورثہ کی وفاقی وزیر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔یاد رہے کہ ثمینہ خالد گھرکی پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما، سابق وفاقی وزیر اور خواتین ونگ (وسطی پنجاب) کی سابق صدر بھی رہ چکی ہیں، جبکہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں واقع ان کی رہائش گاہ طویل عرصے سے سیاسی سرگرمیوں کا مرکز سمجھی جاتی ہے۔دسمبر 2025 میں صدر نے بھی ثمینہ خالد گھرکی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا تھا اور ان کے بیٹے کی شادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پارٹی کے لیے ان کی خدمات اور قومی اسمبلی میں کردار کو سراہا تھا۔