مستونگ: دشت کے قریب ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ، کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں

مستونگ: دشت کے قریب ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ، کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں

کوئٹہ کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں کسی کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پولیس اور سکیورٹی فورسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کیا گیا تاکہ شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔ ریلوے حکام کے مطابق دھماکے سے ریلوے ٹریک محفوظ رہا، تاہم سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے سبب پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس بھی تاحال روانہ نہیں ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور اس کے پس پردہ عناصر کو بے نقاب کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ ستمبر کے مہینے میں بلوچستان میں دہشت گردوں کی کارروائیوں میں 32 افراد جاں بحق اور 47 زخمی ہوئے، اور صوبے کے مختلف شہروں اور اضلاع میں سیاسی جلسے، سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔