لاہور کے علاقے غازی آباد میں ایک گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکے سے شدید تباہی مچ گئی، جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔
دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گھر کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ملحقہ گھروں کو بھی نقصان ہوا۔پولیس کے مطابق زخمیوں میں 17 سالہ مبین، 12 سالہ عبداللہ اور 8 سالہ بچی شامل ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ملبہ ہٹانے کا آپریشن شروع کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ دھماکے کے مقام پر شدید تباہی ہوئی ہے اور عمارت کے کئی حصے منہدم ہو چکے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے تاکہ سلنڈر پھٹنے کی حقیقی وجہ معلوم کی جا سکے۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ شہریوں نے گیس سلنڈرز کی محفوظ استعمال پر زور دیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق گھر میں کھانا پکانے کے دوران گیس لیکیج کے باعث یہ دھماکہ ہوا، تاہم تفتیش کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔