عوامی مقبولیت کے باوجود ایپل کی فہرست سے گروک باہر

 ایلون مسک شدید ناراض، قانونی کارروائی کا عندیہ دیدیا: امریکی میڈیا
واشنگٹن(آئی این پی ) ٹیسلا، اسپیس ایکس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک نے ایپل پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کمپنی کے اے آئی چیٹ بوٹ گروک نے لاکھوں صارفین سے شاندار ریویوز حاصل کیے ہیں، لیکن اس کے باوجود ایپل نے اسے اپنی ایپ اسٹور کی نمایاں فہرستوں میں شامل نہیں کیا۔مسک نے اس رویے کو غیر منصفانہ قرار دیا اور قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔لانچ کے بعد سے اس ایپ کو حیران کن مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ اینڈرائیڈ پلیٹ فارم (گوگل پلے اسٹور) پر اسے ایک ملین سے زائد ریویوز موصول ہوچکے ہیں، آئی فون صارفین نے بھی اسے ہاتھوں ہاتھ لیا ہے، جہاں دس لاکھ سے زیادہ ریٹنگز کے ساتھ اس کی اوسط 4.9 رہی۔ امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق  مسک نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایپل کا یہ رویہ برقرار رہا تو وہ اس کے خلاف اینٹی ٹرسٹ مقدمہ دائر کرنے پر مجبور ہو جائیں گے