نیویارک(آئی این پی ) ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت کمپنی ایکس اے آئی نے اپنے چیٹ بوٹ گروک میں ویڈیو جنریشن فیچر گروک امیجن کو اپ گریڈ کرتے ہوئے 10 سیکنڈ کی ویڈیوز بنانے کی سہولت متعارف کرا دی ، جس میں بصری معیار، روانی اور آڈیو ہم آہنگی کو نمایاں طور پر بہتر بنایا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق نئے اپ ڈیٹ کے بعد گروک امیجن زیادہ واضح ویژولز، باریک تفصیلات اور مضبوط آڈیو آٹ پٹ کے ساتھ ویڈیوز تیار کرتا ہے، اس فیچر کو آئندہ چند دنوں میں عالمی سطح پر مختلف پلیٹ فارمز پر صارفین کیلئے دستیاب کیا جائے گا