واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ارب پتی تاجر ایلون مسک کے سٹارٹ اپ ایکس اے آئی نے اپنے مصنوعی ذہانت کے اسسٹنٹ گروک کی شائع کردہ جارحانہ پوسٹس پر معافی مانگ لی ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کمپنی نے اس کے لیے اس سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے جس کا مقصد تھا کہ یہ انسان کی طرح کام کرے۔ گروک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹس میں نازی رہنما ایڈولف ہٹلر کی تعریف کی تھی۔ڑھتے ہوئے غم و غصے کے باعث ایکس نے ان میں سے بعض پوسٹس کئی گھنٹوں بعد حذف کر دیں۔