واشنگٹن (آئی این پی )ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ایکس اے آئی نے اپنا نیا اے آئی ماڈل گروک 4.1 ریلیز کر دیا ۔مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس اپ ڈیٹ کا اعلان کیا اور بتایا کہ نئے ماڈل میں پہلے سے زیادہ تیزرفتاری اور قابل اعتماد جوابات دینے کی صلاحیت موجود ہے۔ایکس اے آئی کے مطابق گروک 4.1 میں سب سے بڑی بہتری یہ ہے کہ اس میں جھوٹی معلومات یا ہیلوسینیشن پیدا کرنے کے امکانات تقریبا تین گنا کم ہے۔ کمپنی نے دعوی کیا کہ یہ ماڈل تخلیقی، جذباتی اور مشترکہ تعاملات میں پہلے سے کہیں زیادہ ماہر ہے، جبکہ پچھلے ماڈلز کی ذہانت اور قابل اعتمادی برقرار رکھی گئی ہے