اوسلو(آئی این پی )اے آئی کی مدد نے ناروے کے ایک شہری کی زندگی بچانے میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔ 49 سالہ شخص مارک کریچسمان شدید پیٹ درد کے باعث ایمرجنسی روم پہنچے، لیکن ابتدائی طور پر ڈاکٹرز نے انہیں صرف ایسڈ بلاکرز دے کر گھر بھیج دیا۔ شدید درد اور تکلیف میں 24 گھنٹے تک کمی نہ آئی، مارک نے اے آئی اسسٹنٹ گروک سے مدد لی۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق مارک نے تمام علامات گروک کو بیان کیں، جواب میں گروک نے خبردار کیا کہ یہ پرفوریٹڈ السر یا غیر معمولی اپینڈیسائٹس ہو سکتا ہے۔ گروک نے تاکید کی کہ فورا ہسپتال جائیں اور سی ٹی اسکین کروائیں۔مارک، گروک کی تشخیص اور تجویز کے ساتھ ہسپتال واپس گئے، مگر انہوں نے ڈاکٹرز کو بتایا کہ یہ مشورہ ان کی بہن نے دیا ہے، جو نرس ہیں تاکہ اے آئی کی وجہ سے اسے نظر انداز نہ کیا جائے۔ اسکین کے بعد معلوم ہوا کہ اپینڈکس شدید بڑھ چکا تھا اور تقریبا پھٹنے والا تھا۔ ڈاکٹرز نے فوری سرجری کی، اپینڈکس کو ہٹایا گیا اور یوں اے آئی کی بروقت مدد سے مارک کی جان بچ گئی