سروسز چیفس کی 5 سالہ مدت ملازمت طے شدہ، کوئی نیا قانونی اقدام درکار نہیں:حکومتی ذرائع

    اسلام آباد(یواین پی) حکومتی ذرائع نے کہا ہے کہ سروسز چیفس کی پانچ سالہ مدت ملازمت ایک طے شدہ معاملہ ہے جس کے لئے کوئی نیا قانونی اقدام در کار نہیں ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق چار نومبر دو ہزار چوبیس کو ہونے والی قانون سازی کے بعد سروسز چیفس کی مدت ملازمت پانچ سال مقرر ہو چکی ہے جس پر عملدرآمد جاری ہے، ائیر چیف ظہیر احمد بابر سدھو اسی قانون کے تحت اپنی کمان کے چوتھے سال میں ہیں جن کی تقرری 19 مارچ 2021 کو ہوئی تھی جو رائج قانون کے تحت 19 مارچ 2026 تک ہے۔رواں برس 20 مئی کو حکومت یہ اعلان کر چکی ہے کہ مارچ 2026 میں ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھی جائیں گی، اسی طرح فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تقرری 29 نومبر 2022 کو ہوئی تھی اور نافذ العمل قانون کے تحت ان کی مدت ملازمت 29 نومبر 2027 تک ہے۔