اسلام آباد( آ ئی این پی)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ممبر قومی اسمبلی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں توسیع وقت کی ضرورت تھی۔انہوں نے کہا کہ اگر اس میں مزید ایکسٹینشن کر دی جائے تو بلا جواز نہیں ہوگا۔پارلیمنٹ ہائوس کے باہرمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سروسز چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کو مکمل طور پر سپورٹ کرتی ہے، پارلیمنٹ نے جو قانون سازی کی ہے ایم کیو ایم اس کے ساتھ کھڑی ہے۔