سروسز چیفس 5 سال کے لئے عہدوں پر رہیں گے:انوار الحق کاکڑ

نئے نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں، 5 سال کی مدت کا قانون موجودہ عسکری قیادت پر لاگو ہوتا ہے
الیکشن پر میرے مطمئن ہونے سے کیا ہوتا ہے ، لوگ مطمئن نہیں توٹریبونلز میں جائیں:سابق وزیراعظم
 اسلام آباد (آئی این پی) سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ  نے کہا ہے  الیکشن پر میرے مطمئن ہونے سے کیا ہوتا ہے، لوگ مطمئن نہیں تو ٹریبونلز میں جائیں۔ایک  انٹرویو میںانھوںنے  کہا کہ قانون بن گیا ہے سروسز چیفس 5 سال کے لیے عہدوں پر رہیں گے، میری سمجھ کے مطابق اب کسی نئے نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں، 5 سال کی مدت کا قانون موجودہ عسکری قیادت پر لاگو ہوتا ہے۔بلوچ عسکریت پسندوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں کا ہدف حاصل کرنے کا جواب یقینا نفی میں ہے، ریاست کی جیت طے شدہ ہے، بس وقت کے تعین کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان سے کبھی نہیں کہا کہ امریکا سے جنگ کی صورت میں آپ کس طرف کھڑے ہوں گے۔ آج پاکستان ایسی پوزیشن میں ہے کہ ایک طرف واشنگٹن سے کال آتی ہے تو دوسری طرف بیجنگ سے بھی کال وصول ہو رہی ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیجنگ پاکستان کا خاندان اور گھر ہے جبکہ امریکا ایک دوست ہے، خاندان سے قطع تعلق ممکن نہیں، البتہ دوست آپ اپنی مرضی سے بدل سکتے ہیں