اسلام آباد (آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں عمران خان ملک کے مقبول سیاسی رہنما ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں چار بندے ساتھ ملا کر فوجی تنصیبات پر حملہ کر دیا جائے۔ایک نجی ٹی و ی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے سیاست میں رہنا ہے یا سیاسی رہنما ہونے کا دعوی کرنا ہے تو پھر 9 مئی پر پچھتاوے کا اظہار ہونا چاہیے، آپ اس کو معافی کہہ لیں یا اظہار شرمندگی کہہ لیں یا جو بھی لفظ دے دیں ۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہماری 77 سالہ سیاسی تاریخ کا وہ سیاہ باب ہے جسے معافی، پچھتاوے یا اظہار شرمندگی کے بغیر کلوز نہیں کیا جا سکتا، عمران خان 9 مئی پر پارلیمنٹ میں کہہ دیں یا عدالت میں کہہ دیں، قوم سے معافی مانگ لیں یا ادارے سے مانگ لیں لیکن 9 مئی پر پچھتاوے کا اظہار ہونا چاہیے۔