عارف علوی سمیت پوری فیملی کو نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت

کراچی (آئی این پی )سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی سمیت پوری فیملی کو نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔عارف علوی اور اہلخانہ کے بینک اکانٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے عارف علوی، ان کے بیٹے اور دیگر کو حراست میں نہ لینے کی ہداہت کرتے ہوئے 21 اکتوبر تک نیشنل سائبر کرائم ایجنسی اور دیگر سے رپورٹ طلب کر لی