نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو جائیداد منجمد کرنے کا اختیار

 اسلام آباد(آئی این پی)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے رولز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔وزارت داخلہ نے رولز کے اجرا کا نوٹیفکیشن این سی سی آئی اے کو ارسال کر دیا جس کے مطابق ایجسنی کو جائیداد منجمد کرنے کے اختیارات حاصل ہوں گے۔رولز کے مطابق جائیداد منجمد کرنے یا بحالی کیلیے ڈی جی کی اجازت لازمی قرار دی گئی، ادارہ تحقیقات کیلیے بین الاقوامی اداروں سے معاونت لے سکے گی، ایجنسی تعزیرات پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت تحقیقات کرے گی۔نوٹیفکیشن میں بتایا کہ ایجنسی حساس اداروں اور صوبوں سے تعاون کرے گی، اینٹی آن لائن مالی فراڈ اور آن لائن چائلڈ ابیوز کا یونٹ قائم ہوگا، سورس رپورٹ پر انکوائری یا انویسٹی گیشن شروع کی جا سکے گی۔رولز کے تحت انکوائری یا انویسٹی گیشن کیلیے ڈائریکٹرز جنرل کی منظوری لازمی قرار دی گئی جبکہ ایجنسی کیلیے یونیفارم لازمی قرار دیا گیا، ادارے میں خود احتسابی یونٹ بھی قائم کیا جائے گا۔