پاک بھارت جنگ میں سوشل میڈیا پر بھونکنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے ایڈیشنل ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی

ان لوگوں نے ملک کو بدنام کیا‘ ان کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج ہوں گی‘ ان کے دیگر ڈاکومنٹ بھی کینسل کرانے کے لئے لکھا جا رہا ہے
فیصل آباد میں بہت بڑے کال سنٹر کے ذریعے  پونری  سکیموں کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹا جا رہا تھا‘سستی چیز دینے کی آڑ میں پیسے نکلوائے جاتے تھے
 اشرافیہ سے تعلق رکھنے والے لوگ پاگل بن رہے ہیں‘  عوام کسی  فون کال پر  معلومات شیئر نہ  کریں:سرفراز چودھری کاپبلک نیوز کے بیورو چیف عدنان ملک کو انٹرویو

 لاہور(عدنان ملک)نیشنل سائبر  کرائم ایجنسی کے " آپریشن گرے " کے تحت فیصل آباد کے دیہی علاقے میں قائم  کال سینٹر کے ذریعے لوگوں کے ذریعے آن لائن فراڈ پر غیر ملکی شہریوں سمیت ملزموں کی گرفتاری پر ایڈیشنل ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی لاہور سرفراز چودھری کا کہنا ہے  فیصل آباد کے دیہی علاقے میں ہونے والی  کارروائی  دیہی علاقے میں  غیر ملکی افراد موجودگی پر جاری ہونے والے الرٹ پر کی گئی جس میں سپیشل ٹیم تشکیل دی  گئی اور  ریڈ کی تو بہت بڑے پیمانے پر کال سینٹر ملا جو  جعلی مہم چلا رہے تھے‘ بیورو چیف پبلک نیوز  لاہور عدنان ملک کو انٹرویو دیتے ہوئے  انہوں نے کہا   بہت بڑے سیٹ اپ کے ذریعے سادہ لوح افراد کو   لوٹا جا رہا  تھا ،پونری  سکیموں کا جھانسہ دیا جا رہا تھا  جس پر کارروائی کی گئی  ‘ہمیں اطلاع ملی تھی  دیہی علاقے میں  غیر ملکی افراد مسلسل دیکھے جا رہے ہیں جس پر ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی وقار الدین سید نے سپیشل ٹیم تشکیل دی موقع پر ریڈ کی گئی  ‘یہ لوگ پونری اسکیموں کے ذریعے سادہ لوح شہریوں کو لوٹ رہے تھے ،لوگوں کو ٹریپ کر کے پیسے نکلواتے تھے  جبکہ گزشتہ دنوں اسلام آباد، لاہور میں بھی ریڈ ہو چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بڑا سیٹ اپ ڈسکلوز ہوا ہے،پاکستانیوں نے اس میں غیر ملکوں کے ساتھ معاہدے کئے ہوئے تھے ‘انہوں نے کہا  ان کا طریقہ کار ایسا ہے کہاگر آپ کو فون آئے گا اور کہے  ایک چیز 6 ہزار کی ہے تو 4 ہزار کی دے رہا ہے تو وہ فراڈ ہے لالچ میں آ کر لوگ اپنی سیونگ ان کے پاس جمع کرواتے ہیں ، 5 سے 6 ملکوں کے یہ باشندے ہیں جو لوکل سپورٹ کے تھے سسٹم چلا رہے تھے ، سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ اور بیرون ملک موجود صحافیوں پر مقدمات درج کئے جانے کے سوال پر  ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی اے کا کہنا تھا  سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ کو کہنا چاہتا ہوں   پاک بھارت جنگ کے دوران  جیسے یہ بھونکے ہیں ان کو چھوڑیں گے نہیں ‘ملک کو ان کی جانب سے بدنام کیا گیا ان کے خلاف ایف آئی آرز بھی ہونگی اور ان کے دیگر ڈاکومنٹ بھی کینسل کروانے کے لئے لکھا جا رہا ہے،ہمارے قوانین بہترین اور مضبوط ہیں،  کیفر کردار تک ایسے کردار اس لئے نہیں پہنچتے کیونکہ سسٹم ان کی سپورٹ کرتا ہے سزا دلوانے کے لئے  تفتیش کو کڑی سے کڑی ملا کر تفتیش کاروں کو کیس پٹ کرنا چائیے   جب تک لالچی موجود ہیں پونری اور دیگر فراڈ کے طریقوں کے ذریعے فراڈیوں کے ہاتھوں لوگ لٹتے رہیں گے انہوں نے کہاپاکستان کی اشرافیہ سے تعلق رکھنے والے لوگ پاگل بن رہے ہیں‘  عوام  سے گزارش ہے کسی بھی فون کال پر پرسنل معلومات شیئر نہ  کریں