لاہور (آن لائن)سیشن کورٹ لاہور میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے سائبر کرائم اتھارٹی کو انکوائری کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ایڈیشنل سیشن جج نے شہری شہزادہ عدنان کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، جو وکیل مدثر چوہدری کے توسط سے دائر کی گئی تھی۔ درخواست گزار کے مطابق سابق صدر عارف علوی نے مبینہ طور پر گستاخانہ الفاظ استعمال کیے جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر موجود ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مذکورہ ویڈیو بطور ثبوت پولیس کو فراہم کی گئی لیکن تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔عدالت نے کیس کی سماعت 11 اگست تک ملتوی کر دی