بشریٰ انصاری کا فردوس جمال کو سخت ردعمل: کسی کو بھی فنکاروں کی تضحیک کا حق نہیں

بشریٰ انصاری کا فردوس جمال کو سخت ردعمل: کسی کو بھی فنکاروں کی تضحیک کا حق نہیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے حالیہ متنازع بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی دوسرے فنکاروں کی تضحیک کا حق نہیں ہے۔

انہوں نے ایک وی لاگ میں فردوس جمال کے بیانات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ میں فردوس جمال کی عزت کرتی ہوں، مگر کسی کو بھی دوسرے فنکاروں کو برا بھلا کہنے کا حق حاصل نہیں۔بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں اکثر اداکاروں کی کمزوری کی باتیں ہوتی ہیں، اس لیے ایسے بیانات کی ضرورت نہیں، اور فردوس جمال کو اپنی سوچ اور ذہنی حالت کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ منفی رویہ نہ صرف دوسروں بلکہ ان کے اپنے بچوں کو بھی متاثر کر رہا ہے۔یاد رہے کہ فردوس جمال نے ایک پوڈکاسٹ میں مرحوم اداکاروں طلعت حسین، شفیع محمد، راحت کاظمی اور خیام سرحدی کے حوالے سے منفی رائے دی تھی، اور عابد علی کی اداکاری پر بھی تنقید کی تھی، جس پر سوشل میڈیا اور شوبز شخصیات کی جانب سے سخت ردعمل آیا ہے۔