سینئر اداکار فردوس جمال کو دلدار پرویز بھٹی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

سینئر اداکار فردوس جمال کو دلدار پرویز بھٹی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز کے صدارتی ایوارڈ یافتہ سینئر اداکار فردوس جمال کو حالیہ ایوارڈ شو میں دلدار پرویز بھٹی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 یہ ایوارڈ شو لاہور کے الحمرا ہال میں منعقد کیا گیا، جس کا مقصد فن، ادب اور مزاح کے میدان میں دلدار پرویز بھٹی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔تقریب میں فردوس جمال، محسن گیلانی اور دیگر نامور فنکاروں نے شرکت کی، جبکہ مشہور گلوکاروں نے پرفارمنس کے ذریعے محفل کو مزید رنگین بنایا۔ ایوارڈ شو میں سینئر فنکاروں کے ساتھ ساتھ پنجاب تھیٹر آرٹسٹ پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثنا اللہ، گلوکارہ شیزا جہاں، اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔اس ایوارڈ شو کے دوران فردوس جمال کو ان کی فنی خدمات کی بدولت دلدار پرویز بھٹی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ دیگر فنکاروں جیسے علیشا جعفری، مون پرویز، اور محسن گیلانی کو بھی دلدار بھٹی ایوارڈز دیے گئے۔اس ایونٹ نے نہ صرف دلدار پرویز بھٹی کی فنی خدمات کو سراہا بلکہ پاکستان کی ثقافت اور فنون لطیفہ کو مزید اجاگر کرنے کا موقع فراہم کیا۔