معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ روبی انعم نے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے بارے میں ایک پوڈکاسٹ میں دیے گئے متنازعہ عمر پر مبنی ریمارکس کے بعد عوام سے معافی مانگ لی ہے۔
روبی انعم نے اپنی وائرل ویڈیو میں کہا کہ ان کی نیت کسی کو تکلیف دینے کی نہیں تھی اور خوشی کبھی کسی کو تکلیف پہنچا کر حاصل نہیں کی جا سکتی۔ اگر کسی کو لگتا ہے کہ یہ جان بوجھ کر کہا گیا تو وہ معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس صورتحال کی حقیقت بہت جلد اپنے ٹی وی شو میں عوام کے سامنے رکھیں گی اور لوگوں سے درخواست کی کہ فیصلے کرنے سے پہلے ان کی بات سنیں۔دوسری جانب بشریٰ انصاری نے روبی انعم کے ریمارکس پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ سب سستی شہرت حاصل کرنے کی ایک گھٹیا کوشش ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ روبی انعم کو ذاتی طور پر نہیں جانتیں اور شاید وائرل ویڈیوز میں ہی انہیں دیکھا ہو۔بشریٰ انصاری نے اپنے بیان میں مرحوم فنکار عمر شریف، ضیا محی الدین اور معین اختر کو عزت کے ساتھ دنیا سے رخصت ہونے والے مثالی فنکار قرار دیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کو بھی احترام کے ساتھ یاد کرتی ہیں۔