پہلی عید پر سسرال میں کسی نے منہ ہی نہیں لگایا، بشریٰ انصاری

پہلی عید پر سسرال میں کسی نے منہ ہی نہیں لگایا، بشریٰ انصاری

اداکارہ بشریٰ انصاری نے سسرال میں پہلی عید کے اپنے تجربات تفصیل سے بیان کیے ہیں، جن میں انہوں نے بتایا کہ ان کے سسرال والے لوگ کافی خاموش اور خشک مزاج کے تھے۔

ان کے مطابق وہاں نہ تو کوئی ہنسی مذاق ہوتا تھا اور نہ بات چیت کی جاتی تھی، بس کھانا تیار کر کے سامنے رکھ دیا جاتا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ بہن بھائی اگر 25 سال بعد بھی ملیں تو ہاتھ ملانے یا قریبی بات کرنے کے بجائے دور سے ہی سلام کرتے تھے، جس سے ماحول کافی سنجیدہ اور رسمی محسوس ہوتا تھا۔ بشریٰ نے کہا کہ وہ لوگ برے نہیں تھے، لیکن اتنے خشک مزاج کے تھے کہ اداکارہ کے لیے مذاق کرنا بھی مشکل تھا کیونکہ انہیں برا لگ سکتا تھا۔یہ بیان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ بعض سسرالوں میں رسم و رواج اور شخصیت کے فرق کی وجہ سے نئے شادی شدہ افراد کے لیے عید یا دیگر تقاریب میں مطابقت پیدا کرنا ایک چیلنج ہو سکتا ہے۔