اداکارہ ریما کا میرا اور ریشم کے جاری تنازعات پر پہلی ردعمل

اداکارہ ریما کا میرا اور ریشم کے جاری تنازعات پر پہلی ردعمل

نامور پاکستانی اداکارہ ریما خان نے میرا اور ریشم کے جاری تنازعات پر اپنی خاموشی توڑ دی۔ 
پاکستانی فلم انڈسٹری کی سابق سپر اسٹار ریما خان اپنی اداکاری، ہدایت کاری اور پروڈکشن کی وجہ سے مقبول ہیں۔ انہوں نے اپنی پہلی فلم ’بلندی‘ سے شہرت حاصل کی، اور ان کی دیگر معروف فلموں میں ’کوئی تجھ سا کہاں‘، ’زمین آسمان‘، ’جو ڈر گیا وہ مر گیا‘، ’چور مچائے شور‘، ’ہاتھی میرے ساتھی‘ اور ’نکاح‘ شامل ہیں۔  مداحوں نے ان کی اداکاری کا لطف شان شاہد، سعود اور بابر علی کے ساتھ لیا۔ ریما خان اب ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کے بعد امریکہ میں مقیم ہیں، مگر حال ہی میں پاکستان میں موجود ہوکر مختلف چینلز کو انٹرویو دے رہی ہیں۔  حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران، ریما خان نے اداکارہ میرا اور ریشم سے متعلق جاری تنازعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔  انہوں نے کہا کہ بعض میزبان اور پوڈکاسٹرز فنکاروں کے ساتھ گفتگو کے دوران ان کی بے عزتی کرتے ہیں، اور ایسے سوالات کرتے ہیں جیسے وہ کسی کرنٹ افیئرز پروگرام میں ہوں۔ ریما کا کہنا تھا کہ یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ میرا سے ایسے سوالات کیے گئے، کیونکہ فنکاروں کو عزت کا حق ہے۔  
ریما خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں اکثر میزبان فنکار کے فن پر بات کرنے کی بجائے، ان کی ذاتی زندگی کو موضوع بناتے ہیں، جو نہ صرف مہمان کی بلکہ اپنی بھی عزت کے خلاف ہے۔  ریشم کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ریما خان نے کہا کہ ریشم بہت اچھی بولتی ہیں اور اللہ ان کی زندگی میں خوشیاں لائے۔ ساتھ ہی انہوں نے ریشم کو مشورہ دیا کہ وہ دوسروں کی باتوں پر یقین کرنا چھوڑ دیں اور خود حالات کا جائزہ لیں، اور دوسروں کی سنائی ہوئی باتوں پر دھیان نہ دیں۔