پاکستان کی سینئر اداکارہ اور ڈائریکٹر ریما خان سے متعلق ناصر ادیب کے متنازعہ بیان پر معافی

پاکستان کی سینئر اداکارہ اور ڈائریکٹر ریما خان سے متعلق ناصر ادیب کے متنازعہ بیان پر معافی

پاکستان کے معروف مصنف و اسکرین رائٹر ناصر ادیب نے اپنی حالیہ متنازعہ بیان پر سینئر اداکارہ اور ڈائریکٹر ریما خان سے معافی مانگ لی ہے۔

ناصر ادیب نے ایک پوڈ کاسٹ میں ہاتھ جوڑ کر کہا کہ وہ ریما خان سے دل کی گہرائیوں سے معافی چاہتے ہیں اور اللہ کا بھی حکم ہے کہ سنی سنائی باتوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔ناصر ادیب نے مزید وضاحت کی کہ وہ ریما خان کے بارے میں غلط معلومات پر مبنی بیان دے رہے تھے اور گوگل پر تحقیق کرنے کے بعد وہ جان گئے کہ ریما خان کا تعلق ایک پٹھان فیملی سے ہے اور ان کا اصل نام ثمینہ ہے۔ ناصر ادیب نے بتایا کہ ریما خان ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئیں، جہاں اسکول کی فیس دینے کے لیے پیسے نہیں ہوتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ جن خواتین نے انتہائی غریبی اور مشکلات کا سامنا کیا ہو، ان کے بارے میں ایسا بیان دینا غیر مناسب تھا۔یاد رہے کہ ناصر ادیب نے چند دن پہلے ایک شو میں ریما خان کے بارے میں ریمارکس دیے تھے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہیرامنڈی میں رہنے والی اداکارہ کو دیکھ کر انہیں مسترد کر دیا تھا، جس پر شوبز شخصیات اور عوام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے بعد ناصر ادیب نے اپنے بیان پر پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے ریما خان سے معافی مانگ لی۔