پاکستانی اداکارہ میرا نے حالیہ دنوں ایک ریئلٹی شو میں شرکت کرنے والی اداکارہ اور فلم اسٹار لیلیٰ کی زندگی کے مشکل حالات کے بارے میں ایک طویل پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے لیلیٰ کی حمایت کی اور ریشم پر الزام عائد کیے ہیں۔
میرا نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں بتایا کہ لیلیٰ نے اپنی زندگی میں شدید مالی مشکلات کا سامنا کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لیلیٰ بچپن سے ہی اپنے خاندان کی کفالت کرتی آئی ہیں اور انہوں نے زندگی کے کئی مشکل حالات کو تنہا مقابلہ کیا۔ میرا کے مطابق، لیلیٰ نے اپنی گاڑی، گھر، زیورات اور خاندان سمیت بہت کچھ کھو دیا ہے اور ایک وقت میں مالی طور پر انتہائی مشکل حالات کا سامنا کیا۔ اس کے علاوہ، میرا نے الزام لگایا کہ ریشم نامی اداکارہ نے لاہور میں تقریباً 20 سال تک لیلیٰ کو مشکل وقت دیا، کیونکہ ان کے پاس اپنا گھر یا گاڑی نہیں تھی اور ان کی عزت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔
میرا نے لیلیٰ کو اپنی بہن قرار دیتے ہوئے ان کی زندگی میں خوشیاں دیکھنے کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ وہ شادی کر کے ایک پرسکون اور خوشحال زندگی گزاریں۔ اس کے علاوہ، میرا نے ریئلٹی شو میں لیلیٰ کی کارکردگی کی بھی تعریف کی اور انہیں شو کی ’کوئین‘ اور جیت کی سب سے زیادہ حقدار قرار دیا، اور مداحوں سے ان کے حق میں ووٹ دینے کی درخواست کی۔ یہ بیان حالیہ دنوں میں میڈیا اور سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے، جہاں میرا کی جانب سے لیلیٰ کے حق میں حمایت اور الزامات کی وجہ سے مختلف ردعمل دیکھنے میں آ رہے ہیں۔