اداکارہ ریشم نے قصور کے سیلاب متاثرین کے لیے جذبۂ ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
اداکارہ ریشم نے سب سے پہلے ڈی پی ایس اسکول میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے نمائندے ایڈمنسٹریٹر محمد جہانگیر چوپڑا بھی ان کے ہمراہ تھے۔بعد ازاں، انہوں نے سرحدی گاؤں شیخوپورہ نو کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مزید سیلاب متاثرین میں راشن کی تقسیم کی۔ اداکارہ نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔ریشم نے ضلعی انتظامیہ کی ریلیف سرگرمیوں کو سراہا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے آئیں۔