لاہور ہائیکورٹ میں ہنگامی مشقیں، سکیورٹی اداروں کی تیاری کا جائزہ

ڈی ایس پی خرم چیمہ نے نگرانی کی، مختلف اداروں کی مشترکہ کارروائی اور ردعمل چیک کیا
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی ایس پی خرم چیمہ کی زیر نگرانی لاہور ہائیکورٹ میں ہنگامی مشقوں کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد سکیورٹی اداروں کی تیاری اور فوری ردعمل کا جائزہ لینا تھا، مشقوں میں اولڈ انارکلی پولیس، بم ڈسپوزل سکواڈ، ریسکیو 1122 اور ایلیٹ فورس سمیت دیگر اداروں نے حصہ لیا۔ اس دوران فرضی دہشت گردوں کو قابو کرنے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا جبکہ مختلف اداروں کے درمیان کو آرڈینیشن اور ریسپانس ٹائم کا بھی جائزہ لیا گیا، ایس پی سول لائنز کے مطابق ایسی مشقوں کا مقصد پولیس ریسپانس کو مزید بہتر بنانا اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے م ئوثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔