ریسکیو 1122 کی آگ بجھانے اور ہنگامی انخلاکی مشقیں

قصور،پتوکی ،ننکانہ صاحب(خصوصی رپورٹ)ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیئر عالم خان کی زیرنگرانی ہوٹل میں آگ بجھانے اور ہنگامی انخلا کی فرضی مشقوں کا انعقاد کیا۔ فائر فائٹرز اور ایمرجنسی ٹیموں نے عملی مہارتوں مظاہرہ کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 جدید آلات اور تربیت یافتہ عملے کیساتھ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نشتر رحمان لودھی کی زیرنگرانی شاپنگ مال جبکہ ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 اکرم پنوار کی زیر نگرانی لاری اڈا کے قریب پلازہ میں فائر سیفٹی ایکسرسائزکی گئیں ۔