لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی نگرانی پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامی مشقیں جاری ہیں تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی عاطف معراج، ایس ایچ اوز عاطف اقبال، عبدالواحد، عامر شہزاد ایلیٹ فورس، سول ڈیفنس، بم ڈسپوزل سکواڈ، ڈولفن سکواڈ ریسکیو 1122 نے بھی شرکت کی ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا تھا کہ فرضی مشقوں کا مقصد دشمن کی کسی بھی مذموم چال کو ناکام بنانا ہے،لاہور پولیس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،حکومت اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں مشقیں جاری ہیں