گوالمنڈی پولیس کی کارروائی، نقب زن گینگ گرفتار، سامان برآمد

رات گئے دکانوں گھروں میں وارداتیں، اے سی کٹس چوری کرنے والے پکڑے گئے
لاہور (کرائم رپورٹر) گوالمنڈی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی نقب زن گینگ کو گرفتار کر لیا جو گھروں اور مختلف مقامات سے اے سی کٹس اور آئوٹر یونٹس چوری کرنے میں ملوث تھا، سب انسپکٹر نصیر احمد نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان علیم اور شاہزیب کو حراست میں لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان رات گئے بند دکانوں اور گھروں میں نقب زنی کرتے تھے، پولیس نے ان کے قبضے سے آلات نقب زنی، ایک اے سی، دو کٹس اور آئوٹر برآمد کر لیے ہیں جبکہ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ایس پی سٹی عاطف امیر نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کڑی نگرانی اور کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔