لاہور(کرائم رپورٹر)گوالمنڈی پولیس نے دو رکنی متحرک موٹر سائیکل و رکشہ چور گینگ گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق گوالمنڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل و رکشہ چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان سہیل اصغر اور شہباز کو گرفتار کر کے ان کے ملزمان کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکل ، چنگ چی رکشہ اور تیز دھار خنجر برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے