گھروں میں وارداتیں کرنے والے ملزمان کی شناخت سی سی ٹی وی سے ہوئی
لاہور(کرائم رپورٹر) جوہر ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی نقب زن گینگ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں جمعہ خان اور جلال خان شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے نقدی، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ ملزمان گھروں میں داخل ہو کر نقب زنی کی وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے 1 پسٹل اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کر کے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نقب زنی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خان کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔