گھروں پر وارداتیں،بازاروں میں جیب تراشی کرنیوالوں سے قیمتی سامان بھی ضبط
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر سے نقب زن اور جیب تراش گینگ گرفتار،لاکھوں کے زیورات ،سامان اور نقدی برآمدکرلی گئی۔تھانہ سندر پولیس نے 2 رکنی نقب زن گینگ گرفتار کر کیلاکھوں مالیت کے زیورات ، 3 قیمتی گھڑیاں اور نقدی رقم برآمد کر لی۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران گھروں میں داخل ہو کر وارداتیں کرنیوالے ملزموں ناصر اور مشتاق کو گرفتار کر کے9 تولہ مسروقہ طلائی زیوارات، پسٹل اور گولیاں برآمد کرلیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نقب زنی و دیگر سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں جنہیں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کر کے گرفتار کیا گیا۔مستی گیٹ پولیس سے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے مارکیٹ بازار اور رش والی جگہوں پر تاجروں اور گاہکوں سے جیب تراشی کی وارداتوں میں ملوث متحرک ملزموں نیتھن مسیح اور سہیل کو گرفتار کر کے 10 موبائل، 2 موٹر سائیکل، نقد رقم اور ناجائزاسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے بعد مال مسروقہ دور مقامات پر فروخت کر دیتے تھے۔چاروںملزموں کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔