عباس عراقچی مسقط سے اسلام آباد پہنچے ، ایک بار پھر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات ، ایرانی وزیر خارجہ روس بھی جائیںگے
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے 24 گھنٹے میں دوسری بار فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔عباس عراقچی مسقط سے اسلام آباد پہنچے ہیں اور انہوں نے ایک بار پھر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ایرانی وزیرخارجہ جمعیکی رات اسلام آباد پہنچے تھے انہوں نے ہفتے کے روز وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی تھی۔عباس عراقچی تہران سے 3 ممالک کے دورے کے سلسلے میں پاکستان اور عمان کے بعد روس بھی جائیں گے