وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عالمی رہنمائوں کی توجہ کا مرکز بن گئے‘ٹرمپ نے تقریب کے دوران خصوصی طور پر فیلڈ مارشل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مسکراہٹ کیساتھ خیرمقدم کیا

غزہ امن معاہدہ پاکستان سمیت20ممالک کے دستخط  ٹرمپ اور شہبازشریف کی سرگوشیاں‘خوشگوار جملوں کا تبادلہ
ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف سے دستخط کرنے پر اظہار تشکر کیا، دستخط کرنے والے ممالک میں پیراگوئے، قطر، سعودی عرب، ترکیہ، ارجنٹائن، آرمینیا، آذربائیجان، بلغاریہ، ہنگری، انڈونیشیا، قازقستان، پاکستان، کوسوو شامل ہیں
 امریکہ کی خارجہ پالیسی کے باعث عالمی سطح پر کشیدگی میں واضح کمی آئی ،  آٹھ جنگیں رکوائیں ، پاکستان کے وزیراعظم نے کہا  پاک بھارت جنگ بندی کروا کر  آپ نے کروڑوں لوگوں کی جانیں بچائیں:ٹرمپ کا خطاب
ڈیووس(ایجنسیاں‘مانیٹرنگ  ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے  میں نے 10 ماہ میں 8 جنگیں رکوائیں، جوہری طاقتوں پاکستان اور بھارت کی جنگ رکوائی، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا میں نے کروڑوں جانیں بچائیں۔سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے 56 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر غزہ بورڈ آف پیس پر دستخط کئے گئے، پاکستان بھی بورڈ آف پیس کا حصہ ہوگا، پاکستان کی طرف وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دستخط کیے، اس موقع پر شہباز شریف اور ٹرمپ کے درمیان سرگوشیاں بھی تقریب کا خاص لمحہ بن گئیں۔غزہ بورڈ آف پیس پر امریکی صدر ٹرمپ سمیت 20 ممالک نے دستخط کر دیئے، ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف سے دستخط کرنے پر اظہار تشکر کیا، دستخط کرنے والے ممالک میں پیراگوئے، قطر، سعودی عرب، ترکیہ، ارجنٹائن، ا?رمینیا، ا?ذربائیجان، بلغاریہ، ہنگری، انڈونیشیا، قازقستان، پاکستان، کوسوو شامل ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب کے دوران خصوصی طور پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مسکراہٹ کے ساتھ خیرمقدم کیا۔غزہ پیس بورڈ کی دستخطی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کیلئے کوشاں ہیں، امریکی وزیر خارجہ کی کوششوں سے  تقریب کا انعقاد ہوا، ہم نے ناممکن اور بڑے بڑے کام کیے، امن کوششوں کی کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ غزہ امن بورڈ میں بہت سے ممالک شامل ہونا چاہتے ہیں، غزہ امن بورڈ میں شمولیت پر تمام ممالک کا شکرگزار ہوں، یوکرین اور روس کی جنگ میں ہزارون افراد مارے جا رہے ہیں، روسی صدر پیوٹن سے بات کی ہے۔پاک بھارت جنگ کا پھر ذکر کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کی جنگ رکوائی،دونوں جوہری طاقتیں ہیں، میں نے 10ماہ میں 8جنگیں رکوائیں، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا میں نے کروڑوں لوگوں کی جانیں بچائیں۔۔امریکی صدر نے کہا  گزشتہ سال کی نسبت آج دنیا مزید محفوظ اورپرامن ہے، امریکی فوج دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہے، ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں،وینزویلا کی نئی قیادت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، شام کے صدر سے بات کی،شام پر عائد تمام پابندیاں ہٹائیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ کام جاری رکھوں گا، ہر کوئی بورڈ ا?ف پیس کا حصہ بننا چاہتا ہے، غزہ میں امن کے حوالے سے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں، پرعزم ہیں کہ غزہ کو غیر مسلح کیا جائے اورتعمیر نو کی جائے، امریکا ترقی کرے گا تو دنیا ترقی کرے گی۔ دریں اثناء  وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیرعالمی اقتصادی فورم  کے  سالانہ اجلاس میں     شریک عالمی رہنمائو ں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی عالمی رہنمائوں سے غیر رسمی و خوشگوار ملاقاتیں ہوئی ہیں