سلطان عمان اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات

مسقط(آئی این پی )سلطان عمان اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی مسقط میں اہم ملاقات ہوئی جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنما ئوں کی ملاقات میں علاقائی صورتحال کی پیش رفت اور ثالثی کی کوششوں پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ بات چیت میں خطے میں امن کی بحالی اور کشیدگی کم کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔فریقین نے مذاکراتی عمل اور ثالثی کوششوں کو آگے بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔