پی ایس ایل پلے آف کے لیے حتمی 4 ٹیموں کا اعلان کردیا گیا

پی ایس ایل پلے آف کے لیے حتمی 4 ٹیموں کا اعلان کردیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے راؤنڈ میچز کے اختتام پر حتمی چار ٹیموں کا اعلان ہو گیا ہے۔

 پشاور زلمی نے 17 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 13 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جگہ بنائی ہے۔ ملتان سلطانز نے 12 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، اور حیدرآباد کنگز نے رن ریٹ کی بنیاد پر لاہور قلندرز اور کراچی کنگز سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی جگہ حاصل کی ہے۔پلے آف مقابلے منگل 28 اپریل سے شروع ہوں گے، جن میں کراچی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کوالیفائر کھیلا جائے گا۔ 29 اپریل کو پہلے ایلیمنیٹر میں حیدرآباد کنگز اور ملتان سلطانز مدمقابل ہوں گی، جبکہ دوسرا ایلیمنیٹر یکم مئی کو لاہور میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 3 مئی کو منعقد ہوگا۔