پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کے اسٹار بلے باز اسٹیو اسمتھ کی پلے آف مرحلے سے قبل وطن واپسی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق، گزشتہ روز ملتان سلطانز کے آفیشل اکاؤنٹ سے اسٹیو اسمتھ کے لیے ایک تعریفی ویڈیو شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں لکھا تھا، "آپ کا شکریہ اسٹیو، آپ کا ہونا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔" اس ٹویٹ کے بعد مداحوں میں یہ سوال اٹھنے لگا کہ کیا اسٹیو اسمتھ پلے آف کے اہم میچز میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گے۔ ایک صارف نے گروک سے پوچھا کہ کیا اسٹیو اسمتھ پلے آف میں ملتان سلطانز کا حصہ نہیں ہوں گے، جس پر گروک نے تصدیق کی کہ "ہاں، اسٹیو اسمتھ پلے آف مرحلے میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔"
کچھ صارفین نے ٹیم کے مالک گوہر شاہ سے اس حوالے سے تصدیق کے لیے بھی سوالات کیے، مگر ملتان سلطانز کی جانب سے کسی بھی قسم کی باضابطہ تصدیق یا بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ مزید برآں، ملتان سلطانز کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں بھی واضح اشارہ موجود نہیں ہے کہ آیا اسٹیو اسمتھ بقیہ میچز میں دستیاب ہوں گے یا نہیں۔ یہ صورتحال ابھی بھی غیر یقینی کا شکار ہے۔