مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف تعصب میں اضافہ، پہلگام فالس فلیگ کے محرکات کی حقیقت بے نقاب

مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف تعصب میں اضافہ، پہلگام فالس فلیگ کے محرکات کی حقیقت بے نقاب

پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں ایک سال قبل بھارتی ریاستی دہشتگردی نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔  
مودی سرکار نے سیکورٹی ناکامیوں کو چھپانے اور مسلم مخالف تعصب کے تحت کشمیریوں کو زبردستی بے دخل کیا، اور ان کے گھروں کو مسمار کیا گیا۔  معروف نشریاتی ادارہ الجزیرہ کے مطابق، بی جے پی بھارت کے واحد مسلم اکثریتی خطہ، مقبوضہ کشمیر، کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ بھارتی حکومت نے بغیر کسی تحقیق اور شواہد کے کشمیریوں کو دہشت گرد قرار دے کر ان کے گھروں کو مسمار کیا۔  مقبوضہ کشمیر میں آپریشن کے نام پر بھارتی فوج نے کشمیری خواتین کو ہراساں کیا اور ریاستی درندگی کا مظاہرہ کیا ہے۔  ہندوتوا کی پیروکار بھارتی فوج، کشمیری عوام میں خوف و ہراس پھیلا کر اور مودی کی ظالمانہ پالیسیاں مسلط کر کے علاقے پر قابض ہے۔