پہلگام فالس فلیگ واقعہ: ایف آئی آر نے مودی حکومت کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا

پہلگام فالس فلیگ واقعہ: ایف آئی آر نے مودی حکومت کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا

اسلام آباد: پہلگام فالس فلیگ حملے کے حوالے سے دائر کی گئی ہندوستانی پولیس اسٹیشن کی ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا ہے۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، ایف آئی آر میں ایسے شواہد موجود ہیں جو اس حملے کو مشکوک بناتے ہیں۔ایف آئی آر کے متن میں یہ بتایا گیا ہے کہ پہلگام حملہ 13:50 سے 14:20 تک جاری رہا، مگر حیرانی کی بات یہ ہے کہ ایف آئی آر صرف دس منٹ میں، 14:30 پر درج کر لی گئی۔ یہ انتہائی تیز کارروائی اس بات کا اشارہ دیتی ہے کہ پہلے سے تیار شدہ منصوبہ تھا۔ایف آئی آر میں، دہشت گردوں کا نام لینے کے ساتھ ساتھ "بیرونی آقاؤں کی ایماء پر" جیسے الفاظ پہلے سے شامل کر دیے گئے تھے۔ ان شواہد کی موجودگی سے یہ واضح ہوتا ہے کہ مودی حکومت کا پہلگام فالس فلیگ کا ڈرامہ بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے، اور یہ واقعہ اب محض ایک مذاق بن چکا ہے۔مقامی اور عالمی سطح پر اس واقعہ کی حقیقت سامنے آنے سے بھارتی حکومت کی پوزیشن مزید کمزور ہو گئی ہے۔