پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن ثابت، را کے لیک دستاویزات نے حقیقت بے نقاب کر دی

پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن ثابت، را کے لیک دستاویزات نے حقیقت بے نقاب کر دی

مقبوضہ کشمیر: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی دستاویزات لیک، منصوبہ بندی کا انکشاف

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد، یہ واقعہ ایک مرتبہ پھر فالس فلیگ آپریشن کے طور پر سامنے آیا ہے۔ ایک ویب سائٹ نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے دستاویزات لیک کردیے ہیں، جن میں اس آپریشن کی مکمل منصوبہ بندی کا تفصیل سے ذکر کیا گیا ہے۔مبینہ طور پر لیک ہونے والے دستاویزات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس واقعے کے لئے ضلع اننت ناگ میں ایک کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ میڈیا کو 36 سے 48 گھنٹے قبل اس واقعے کی جگہ متحرک کیا جائے گا، اور سیاحوں کی آمد و رفت کی نگرانی کے بہانے فیلڈ آپریٹرز کو تعینات کیا جائے گا۔دستاویزات میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ حملے کے دو سے چار گھنٹے کے اندر اے آئی سسٹم کے تحت گواہوں کے بیانات لیے جائیں گے اور دھندلی ویڈیوز کی مدد سے واقعے کی تصویریں دوبارہ بنائی جائیں گی۔

اس کے علاوہ، 200 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے غلط معلومات کی مہم چلائی جائے گی تاکہ پاکستان پر الزام لگایا جا سکے، اور کشمیر سے متعلق بحث کا رخ عالمی اسلامی سازشوں کی طرف موڑنے کی کوشش کی جائے گی۔ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ اس آپریشن کو امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سفارتی موجودگی میں کیا جائے گا، اور اس وقت کو ابھارنے کے لئے انتہائی اہم قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے اس فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جسے بعد میں فالس فلیگ آپریشن کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔