پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت میں مودی حکومت کے خلاف آوازیں بلند

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت میں مودی حکومت کے خلاف آوازیں بلند

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے اندر مودی حکومت کے خلاف شدید تنقید کا آغاز ہو گیا ہے، خاص طور پر عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں کی طرف سے۔

رپورٹ کے مطابق، رہنما نے بھارتی حکومت کے فیصلوں پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ اس واقعے کے اثرات بھارت کی ساکھ پر مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ لائن آف کنٹرول کے قریب اور 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع علاقے میں جہاں سخت سکیورٹی کے انتظامات تھے، وہاں مسلح افراد کیسے داخل ہو گئے اور کارروائی کرنے کے بعد کیسے غائب ہو گئے؟عام آدمی پارٹی کے رہنما نے اس واقعے کو بھارتی عوام کے ساتھ مذاق قرار دیتے ہوئے بی جے پی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس طرح کے کھیلوں کو بند کرے اور عوام کو حقیقت بتائے۔پلوامہ واقعے کے حوالے سے بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا، اور ان سوالات کو اجاگر کیا گیا کہ کیا بھارتی حکومت نے اس واقعے کے اصل محرکات کو چھپایا؟رہنما نے مزید کہا کہ مودی حکومت کو اب صرف دکھاوے سے کام نہیں چل سکتا، بلکہ عوام کے سامنے حقیقت پیش کرنی ہوگی۔