طویل فاصلے تک مار کرنیوالے ہتھیاروں اور ڈرونز کا استعمال ،6افرادہلاک ہوگئے
ماسکو،کیف،برسلز(آئی این پی )روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں شدت آگئی، روس نے یوکرینی فوجی تنصیبات پر 6 بڑے حملوں کا دعوی کیا ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطا بق روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ حملوں میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں اور ڈرونز استعمال کیا گیا، یوکرین کے ایندھن، توانائی اور فوجی ہوائی اڈوں پر 6 بڑے حملے کئے۔ رپورٹ کے مطابق روسی حملوں میں 6 یوکرینی شہری ہلاک ہوئے، روس نے لوہانسک ریجن پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی بھی کیا ہے۔صدر زیلنسکی نے لوہانسک پر روسی قبضے کا دعوی مسترد کر دیا، یوکرینی فوج کی جانب سے بھی روی ٹھکانوں پر جوابی کارروائیاں کی گئیں۔یوکرینی حکام نے بھاری روسی ساز و سامان تباہ کرنے کا دعوی کیا، دوسری جانب یورپی یونین نے یوکرین کے لیے 90 ارب یورو قرض منظور کر لیا۔