یوکرین کا روس پر حملہ، آئل ریفائنری سمیت کئی فوجی تنصیبات تباہ

تین افراد جھلس کر ہلاک  ‘روس آمادگی ظاہر کرے تو جنگ بندی کے لئے تیار ہیں:یوکرینی صدر
جوابی طور پریوکرین کے ڈرون کنٹرول پوائنٹس کو کامیابی سے نشانہ بنایا  گیا:روسی وزارت دفاع
ماسکو،کیف(آئی این پی )  یوکرین نے روس پر ایک بڑا ڈرون حملہ کیا ہے جس میں آئل ریفائنری، فوجی اڈے اور الیکٹرانکس فیکٹری کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا گیا ہے۔ یوکرینی انٹیلی جنس ایجنسی کے مطابق یہ حملے روسی فوجی تنصیبات پر کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔برطانوی خبر رساں ا دارے کے مطابق روس کے شہر نووکوئبی شیوسک میں واقع ایک آئل ریفائنری پر یوکرینی ڈرون حملے کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں تین افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ گئے۔یوکرینی حکام نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ ان کے ڈرونز نے ایک اہم ائیر بیس اور الیکٹرانکس فیکٹری کو بھی نشانہ بنایا ہے، جن کا تعلق روسی دفاعی نظام سے ہے۔جوابی طور پر روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ان کی فورسز نے یوکرین کے ڈرون کنٹرول پوائنٹس کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے اور کئی ڈرونز کو فضا میں ہی مار گرایا گیا ہے