یوکرائنی فوج نے روس کے بیٹل گروپ نارتھ کے ذمہ داری کے علاقے میں 190 فوجی اور دو بکتر بند گاڑیاں کھو دیں:غیر ملکی میڈیا
ماسکو(آئی این پی )روسی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یوکرین میں اپنے خصوصی فوجی آپریشن کے تحت سمی ریجن کے آبادیاتی مرکز کومارووکا کو آزاد کرالیا، یوکرینی فوج کے 1310 اہلکار ہلاک ہو گئے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرائنی فوج نے روس کے بیٹل گروپ نارتھ کے ذمہ داری کے علاقے میں تقریبا 190 فوجی اور دو بکتر بند گاڑیاں کھو دیں، تقریبا 200 فوجی اور تین بکتر بند جنگی گاڑیاں بیٹل گروپ ویسٹ کے ذمہ داری کے علاقے میں اور تقریبا 125 فوجی اور چھ بکتر بند گاڑیاں جنوبی کے ذمہ داری کے علاقے میں کھو دیئے